کراچی بدامنی کیس سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
کراچی کی صورتحال ٹھیک نہیں، مشکوک افسرکو قانون کا محافظ بناکر کھڑا کردیا جاتا ہے ،جسٹس خلجی عارف
سپریم کورٹ نے جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے نام پوشیدہ رکھنے پر آئی جی سندھ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ کیس کی سماعت کل تک کےلیے ملتوی کردی گئی ہے۔
کراچی بدامنی کیس کی سماعت جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی ، اس موقع پر عدالت عظمٰی نے جرائم میں ملوث بعض پولیس افسران اور اہلکاروں کے نام پوشیدہ رکھنے اور مکمل رپورٹ پیش نہ کرنے پر آئی جی سندھ کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔
جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی صورتحال ٹھیک نہیں، مشکوک افسرکو قانون کا محافظ بناکر کھڑا کردیا جاتا ہے جبکہ جسٹس خلجی عارف نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ جو پولیس افسران سنگین جرائم میں ملوث ہیں، انہیں ہائی سیکیورٹی زون میں کیوں تعینات کیا گیا ہے جبکہ کیس کی مزید سماعت کل ہوگی۔