کراچی میں شفاف انتخابات نہ ہوئے تو یہ بڑا بدنما داغ ہوگا نوازشریف

کراچی کو یرغمال بنایا گیا ہے جسے چھڑا کر اسے ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنانا چاہتے ہیں ، نوازشریف


ویب ڈیسک February 26, 2013
فنکشنل لیگ سے انتخابات میں تعاون سے متعلق بات کریں گے اور ان کے ساتھ مل کر چلیں گے، نوازشریف فوٹو: فائل

LARKANA: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ اب ملک میں منفی سیاست نہیں چلے گی کراچی میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی جارہی ہے۔

کراچی ایئر پورٹ اور جماعت اسلامی کے مرحوم رہنما پروفیسر عبدالغفور کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےنوازشریف نے کہا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران 5ہزار افراد کو قتل کردیا گیا لیکن حکومت نے ایک بھی مجرم کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ شہر کے لوگ یہاں کی سیاست سے بے زار ہوگئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت اپنے حامیوں کو مختلف سرکاری اداروں میں بھرتی کرارہی ہیں۔ پاکستان کو امن اور خوشحال ملک کی حیثیت سے دیکھنے کے خواہشمند افراد کراچی کو دوبارہ پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اسے دوبارہ اسی مقام پر لانا چاہتے ہیں جو کچھ عرصہ پہلے تھا ، کراچی کو یرغمال بنایا گیا ہے جسے چھڑا کر اسے ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنانا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں شفاف انتخابات نہ ہوئے تو یہ بڑا بدنما داغ ہوگا۔ الیکشن کمشنر کو کراچی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں نشستیں جیتنے کی لالچ کے بجائے شہر کو مجرموں سے چھرانے کی کوشش کی جانی چاہیئے ، کراچی کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کیلئے مسلم لیگ (ن) اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، اس سلسے میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملکر تعاون کی فضا پیدا کرنے اور آئندہ عام انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے کیلئے بات چیت کی جارہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |