آسٹریلیا کے مغربی علاقے پورٹ ہیڈ لینڈ میں طوفان کا خدشہ

پورٹ ہیڈ لینڈ میں ممکنہ آنے والا طوفان چوتھے درجے کا ہوگا جس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کرلئے گئے،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک February 26, 2013
پورٹ ہیڈ لینڈ میں ممکنہ آنے والا طوفان چوتھے درجے کا ہوگا جس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کرلئے گئے،محکمہ موسمیات. فوٹو: اے ایف پی

LONDON: آسٹریلیا کے مغربی علاقے پورٹ ہیڈ لینڈ میں آئندہ48 گھنٹے کے دوران طوفان کے خدشے کے باعث حکومت نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے پورٹ ہیڈ لینڈ میں طوفان کی پیشگوئی کی ہے جب کہ یہ علاقہ پہلے ہی شدید بارشوں کی زد میں ہے، طوفان کے پیش نظر شہریوں نے کھانے پینے کی چیزیں اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں جس کے باعث مارکیٹوں میں رش بڑھ گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق یہ چوتھے درجے کا طوفان ہوگا جس سے بچاؤ کے لئے پورٹ ہیڈ لینڈ میں حفاظتی اقدامات کرلئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |