ہاشم آملا کی ٹیسٹ کرکٹ میں 28 ویں سنچری

ٹنڈولکر 51 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست، کیلس 45 سنچریاں بناکر دوسرے نمبر پر موجود


Sports Desk October 09, 2017
ٹنڈولکر 51 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست، کیلس 45 سنچریاں بناکر دوسرے نمبر پر موجود۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی 28 ویں سنچری بنا ڈالی۔

بلوم فاؤنٹین میں کھیلے جارہے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے دوسرے دن ہاشم آملا17 چوکوں کی مدد سے 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پروٹیزبیٹسمین کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ 28 ویں سنچری ہے۔

بنگلادیش کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی انھوں نے سنچری اسکورکی تھی جبکہ مجموعی طور پر 2017 میں ان کی یہ تیسری سنچری ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں 51 سنچریوں کیساتھ بھارت کے سچن ٹنڈولکر سرفہرست ہیں، ان کے بعد جیک کیلس 45، رکی پونٹنگ 41، کمار سنگاکارا 38، راہول ڈریوڈ 36، یونس خان 34، سنیل گواسکر 34، برائن لارا 34، مہیلا جے وردنے 34، اسٹیووا، 32سنچریاں بناچکے ہیں۔

ہاشم آملا اس سنچری کیساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے کی فہرست میں 15ویں نمبر پر آگئے ہیں، خیال رہے کہ ہاشم آملا 2017 میں سب سے زیادہ اسکور کرنیوالے بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، اس سال وہ 900 سے زائد رنز اسکور کرچکے ہیں جبکہ ان کا ہموطن ایلجر رواں سال اب تک 1000 سے زیادہ رنزبناکر سرفہرست ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں