ہاکی شکست کو بھلا کرپاکستان آج جنوبی افریقہ کے مقابل
فتح کی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں دوبارہ روشن ہو...
KARACHI:
برطانیہ سے بدترین شکست کا غم بھلانے کیلیے پاکستانی ٹیم اتوار کو جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گی، لندن اولمپکس میں گرین شرٹس کا چوتھا گروپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:45 پر شروع ہو گا، ٹیم نے اب تک تین میچز میں4 پوائنٹس حاصل کیے اورگروپ اے میں تیسرے نمبر پر ہے،
پاکستان نے پہلا میچ اسپین کیخلاف 1-1سے برابر کیا، پھر ارجنٹائن کو 2-0 سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں اسے میزبان کے ہاتھوں 1-4 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ایک پوائنٹ کے ساتھ سب سے آخری چھٹے نمبر پر ہے، پاکستان فتح کی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں دوبارہ جگا سکتا ہے، شکست کی صورت میں اسے بغیر میڈل وطن واپس لوٹنا پڑیگا۔اسی روز مزید پانچ میچز کھیلے جائینگے،
نیوزی لینڈ کا مقابلہ بیلجیئم سے ہونا ہے، بھارت وکوریا، نیدرلینڈز و جرمنی، برطانیہ وآسٹریلیا جبکہ ارجنٹائن و اسپین بھی آمنے سامنے ہونگے۔