رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کا مسلم لیگق چھوڑ نے کا اعلان

کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے بجائے آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے پرغورکررہا ہوں،ریاض فتیانہ


ویب ڈیسک February 26, 2013
چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر رہنماؤں کو مسلم لیگ(ق) چھوڑنے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے،ریاض فتیانہ فوٹو:فائل

مسلم لیگ(ق) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ریاض احمد فتیانہ نے پارٹی چھورنے کا اعلان کیا ہے۔


پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر رہنماؤں کو مسلم لیگ(ق) چھوڑنے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے بارے سوچنے کے بجائے آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے پر غور کررہے ہیں۔


ریاض فتیانہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس ان کی رہائش گاہ پر ہونے والے حملے پر مسلم لیگ(ق) کی قیادت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اس کے علاوہ دیگر کئی وجوہات ان کے پارٹی چھوڑنے کا محرک بنے۔


واضح رہے کہ ریاض فتیانہ مسلم لیگ(ق) کی حکومت میں شمولیت کے بعد وزیر نہ بنائے جانے پر پارٹی قیادت سے ناراض تھے جس کے باعث وہ گزشتہ کئی ماہ سے پارٹی قیادت سے بھی رابطے میں نہیں تھے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں