فیروزوالامیں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرمیاں بیوی اوربچہ قتل

قتل ہونے والوں کی شناخت رؤف احمد، عابدہ بی بی اور ان کے 2 سالہ بچے صارم کے نام سے ہوئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 09, 2017
مقتول رؤف احمد ٹھاکر ہائی کورٹ میں وکیل تھا، پولیس فوٹو: فائل

ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر میاں، بیوی اور کم سن بچے کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیروزوالا کی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر میاں، بیوی اوران کے کمسن بچے کو قتل کردیا، واقعے کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں کی شناخت رؤف احمد، عابدہ بی بی اور ان کے 2 سالہ بچے صارم کےنام سے ہوئی ہے، مقتول رؤف احمد ٹھاکر ہائی کورٹ میں وکیل تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں