طبی معائنے کیلئے کینیڈا جارہا ہوں جلد واپس آجاؤں گا طاہرالقادری
الیکشن کمیشن پر تحفظات کے باوجود ان تمام اقدمات کو سراہیں گے جو شفاف انتخابات کےلیے کیے جائیں گے، طاہر القادری
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ان کی سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک آئندہ عام انتخابات میں بھرپورطریقے سے حصہ لے گی، طبی معائنے کے لئے کینیڈا جارہا ہوں واپسی 10مارچ کو ہوگی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ پارٹی ٹکٹ کے لئے امیدوار اپنی درخواستیں دیں تاکہ 16 مارچ کو راولپنڈی میں ہونے والے اجلاس میں ان کا فیصلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل پر انہیں تحفظات ہیں جنہیں تاحال دور نہیں کیا گیا لیکن ان تحفظات کے باوجود ہم ان تمام اقدمات کو سراہیں گے جو شفاف انتخابات کےلیے کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے لیکن ملک میں دہشت گردی کو تحفظ حاصل ہے۔ حکمران اور سیاسی لیڈر انہیں حفاظت فراہم کرتے ہیں۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد گرفتار کئے گئے افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔