ہنگو میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 4 مبینہ دہشت گردگرفتار
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور چاروں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، سی ٹی ڈی
سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے طورہ وٹی اوٹاپہاڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں جہانزیب، گلستان، داؤد خان اور ہمایوں خان شامل ہیں جب کہ چاروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 ڈیٹو نیٹر، سیفٹی فیوز اور 2 دستی بموں سمیت 7 کلو گرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام، 13 سو کلو بارودی مواد برآمد
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس نے چاروں کے خلاف کوہاٹ میں دہشت گردی اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ مزید تفتیش کے لئے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔