شوکت بسرا تشدد کیس عدالت کا ایس پی ملک اویس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

شوکت بسراپولیس اورڈاکٹروں میں بیچ بچاؤ کرانےگئےتو پولیس نےایس پی ملک اویس کے کہنے پرانہیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،وکیل


ویب ڈیسک February 26, 2013
شوکت بسراپولیس اورڈاکٹروں میں بیچ بچاؤ کرانےگئےتو پولیس نےایس پی ملک اویس کے کہنے پرانہیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،وکیل فوٹو: ایکسپریس

سیشن عدالت لاہور نے پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسراکو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایس پی ملک اویس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا.

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد اویس نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران شوکت بسرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 7 فروری کو شوکت بسرا اپنے بہنوئی کی عیادت کے لئے سروسز اسپتال پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ پولیس ڈاکٹروں پر تشدد کر رہی ہے، شوکت بسرا پولیس اور ڈاکٹروں میں بیچ بچاؤ کرانے کےلئے آگے بڑھے تو پولیس نے ایس پی ملک اویس کے کہنے پر انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کا عدالت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرے، عدالت نے سی سی پی او لاہور کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایس پی ملک اویس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں