بھارتی وزیر کی بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی

بچوں کے والدین کو نہ صرف جیل میں بند کیا جائے گا بلکہ 5 دن کے لیے کھانا اور پانی بھی بند کردیا جائے گا، بھارتی وزیر


ویب ڈیسک October 09, 2017
بچوں کے والدین کو نہ صرف جیل میں بند کیا جائے گا بلکہ 5 دن کے لیے کھانا اور پانی بھی بند کردیا جائے گا، بھارتی وزیر۔ فوٹو : فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر نے بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دیدی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے وزیر اوم پرکاش نے ایک جلسے سے خطاب کے دوران بچوں کے والدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیجیں گے انہیں سزا کے طور پر نہ صرف جیل میں بند کردیا جائے بلکہ 5 دن کے لیے کھانا اور پانی بھی نہیں دیا جائے گا۔

جلسے کے بعد وزیر سے جب بھارتی میڈیا نے بیان کے متعلق وضاحت طلب کی تو ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں اور اس کے لیے سزا بھی بھگتنے کو تیار ہوں، میں نے کچھ غلط نہیں کہا جب حکومت بچوں کو ساری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تو پھر والدین اپنے بچوں کو اسکول کیوں نہیں بھیجتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں