پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرضے کی 10ویں قسط ادا کردی

رواں مالی سال کے دوران مئی کے مہینے میں آئی ایم ایف کو 25 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی ایک اور قسط ادا کی جائے گی


ویب ڈیسک February 26, 2013
جولائی 2012 سے اب تک دی جانے والی اقساط کا حجم 3 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، ترجمان اسٹیٹ بینک وسیم الدین فوٹو: فائل

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 29 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کے قرضے کی 10ویں قسط ادا کردی۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان وسیم الدین نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے کو اس قسط ادائیگی کے بعد جولائی 2012 سے اب تک دی جانے والی اقساط کا حجم 3 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کے دوران مئی کے مہینے میں 25 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی ایک اور قسط ادا کی جائے گی جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو 3 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی مزید ادائیگی کرنی ہے جسے اقساط کی صورت میں ستمبر 2015 تک ادا کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |