چنئی ٹیسٹ بھارت نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

آسٹریلیا نے بھارت کو میچ جیتنے کے لئے 50 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔


ویب ڈیسک February 26, 2013
بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ فوٹو : بی سی سی آئی

بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میں 8وکٹوں سے شکست دے کر 4 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

بھارتی شہر چنئی کے چدمبرم کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے آخری روز آسٹریلیا نے 232 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مجموعی اسکور میں صرف 9 رنز کے اصافے کے بعد 241 رنز پر کینگروز کی آخری وکٹ بھی گرگئی، اس طرح بھارت کو میچ جیتنے کے لئے 50 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا، مرلی وجے 6 اور وریندر سہواگ 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،پیٹنسن اور لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارتی کپتان مہندرسنگھ دھونی کو ڈبل سینچری اسکورکرنے پر مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے موئسز ہینرکس نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 81 رنز بنائے،بھارتی اسپنر روی چندرن ایشوین نے 5 ، جدیجا نے 3 اور ہربھجن نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |