محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بن گئے

محمد عامر سری لنکا کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں پنڈلی کی تکلیف کے باعث میچ سے باہر ہو گئے تھے


Sports Reporter October 09, 2017
انجری کا شکار فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ ون ڈے سیریز کیلیے عثمان شنواری منتخب،فوٹو:فائل

پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ ون ڈے سیریز کیلیے عثمان شنواری کو منتخب کر لیا ہے۔

قائداعظم ٹرافی میں ایچ بی ایل کی نمائندگی کرنے والے پیسر عثمان شنواری جلد دبئی کیلیے اڑان بھریں گے اور ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے، محمد عامر ڈے اینڈ نائٹ دبئی ٹیسٹ میں پنڈلی کی تکلیف کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں، ایم آر آئی رپورٹ کے بعد ڈاکٹرز نے دو سے تین ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے، قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میں پیسر حسن علی انجری کے بعد دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل پائے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: محمد عامر انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ون ڈے 13 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا مقابلہ 16 اکتوبر کو ابوظہبی، تیسرا میچ 18اکتوبر کو ابوظہبی، چوتھا مقابلہ 20اکتوبر کو شارجہ جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 23 اکتوبر کو شارجہ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں