مادھوری ڈکشٹ نے پُرستاروں کے لئے آن لائن ڈانس اکیڈمی لانچ کر دی
اس ویب سائٹ کے زریعے میں اپنے کروڑوں مداحوں کی ڈانس سیکھنے میں مدد کروں گی، مادھوری
مادھوری ڈکشٹ نے اپنے فینز کے لئے آن لائن ڈانس اکیڈمی لانچ کی ہے جہاں وہ اپنے پُرستاروں کو ڈانس سکھائیں گی۔
مادھوری کا کہنا ہے کہ لوگ میرے ڈانس کو پسند کرتے ہیں اور ان میں سے کئی افراد مجھ سے اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ مجھ سے ڈانس سیکھنا چاہتے ہیں لہذاٰ اس ویب سائٹ کے ذریعے میں اپنے کروڑوں مداحوں کو اس حوالے سے مدد فراہم کروں گی، مادھوری نے کہا کہ اس اکیڈمی میں لوگ ہر طرح کا ڈانس اسٹائل سیکھ سکیں گے جن میں انڈین، لوک، کلاسیکل اور مغربی ڈانس شامل ہو گا۔
اس سے قبل مادھوری ڈکشٹ اپنی ویب سائٹ بھی لانچ کر چکی ہیں جہاں وہ میوزک، ڈانس، آرٹ، فیشن اور صحت اور بیوٹی کےحوالے سے اپنی پسند نا پسند اپنے مداحوں سے شیئر کرتی ہیں۔

مادھوری نے اپنی آنے والی فلم "گلاب گنگ" کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم میں ان کا کردار کافی منفرد ہے جسے نبھاتے ہوئے انہیں کافی مزہ آیا۔ اپنی دوسری فلم "عشقیہ" کے دوسرے پارٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس فلم میں وہ نصیر الدین شاہ اور ارشد وارثی کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور دونوں ہی کافی اچھے اداکار ہیں۔