کچھ لوگ سی پیک کےمنصوبوں کےخلاف سازشیں کر رہے ہیں وزیر داخلہ

سی پیک مخالف عناصر پاکستان کو ناکام اور پسماندہ معیشت رکھنا چاہتے ہیں، احسن اقبال


ویب ڈیسک October 09, 2017
سی پیک مخالف عناصر پاکستان کو ناکام اور پسماندہ معیشت رکھنا چاہتے ہیں، احسن اقبال ۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سی پیک منصوبے کے خلاف سازشیں کررہے ہیں لیکن پاکستان اور چین مل کر ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔

اسلام آباد میں چینی سفیر سن وی ڈونگ کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے، منصوبے کی بدولت بلوچستان کی محرومی دور ہوگی اور گوادر بندرگاہ خطے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، اس سے پاکستان کو درپیش توانائی بحران اور انفرا اسٹرکچرکے چیلنچز پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور نئی سرمایہ کاری سمیت ٹیکنالوجی بھی آئے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عوام اور ادارے مل کر سازشوں کو ناکام بنائیں گے

احسن اقبال نے کہا کہ چند لوگ سی پیک منصوبے کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور وہ پاکستان کو ناکام اور پسماندہ معیشت رکھنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان اور چین مل کر ان کوششوں کو ناکام بنا دیں گے جب کہ قوم بھی منصوبے کے لئے یکسو اور متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کسی ملک یا صوبے کے خلاف نہیں بلکہ خطے کے ممالک کو جوڑنے کا منصوبہ ہے، خطے کی خوشحالی اور ترقی اسی منصوبے کی تکمیل میں مضمر ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماضی سے ناطہ توڑنے کے لئے اپنا گھر ٹھیک کرنا پڑے گا

سبکدوش ہونے والے چینی سفیر سن وی ڈونگ کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال تعلقات کا شکار ہے سن وی ڈونگ کے بحثیت پاکستان میں سفیر دور میں ہی سی پیک ایک حقیقت بنا اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں چینی سفیر کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں