دودھ نہ پلانے والی ماؤں میں کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

ماؤں کو بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ڈبے کے دودھ کی ترغیب دینا دھوکہ دہی ہے، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

بچوں کو دودھ نہ پلانے سے ماؤں میں کینسر پھیلنے کی شرح بڑھ رہی ہے، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
پیدائش کے بعد بچے کو دودھ نہ پلانے سے ماں کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔


لاہور گیریژن یونیورسٹی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیراہتمام آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں مقررین نے ماں کے دودھ کی افادیت اور پاکستان میں بریسٹ کینسر کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا کہ ماں کے دودھ کا کوئی متبادل نہیں، بچوں کو دودھ نہ پلانے سے ماؤں میں کینسر پھیلنے کی شرح بڑھ رہی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا کہ ماؤں کو بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ڈبے کے دودھ کی ترغیب دینا دھوکہ دہی ہے، بچے کی پیدائش کے فوراً بعد دودھ نہ پلانے سے ماں کے جسم میں تبدیلیاں آتی ہیں جو کینسر کا باعث بنتی ہیں، فارمولا ملک کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی پالیسی وضع کر چکی ہے اور فارمولا ملک بنانے والی کمپنیوں کو مارکیٹنگ کے قواعد و ضوابط کا پابند بنا رہے ہیں۔
Load Next Story