لندن گیمزڈوپنگ اسکینڈلز منظرعام پر آنے کا سلسلہ جاری
کولمبیا کے400 میٹر رنر ڈیاگوکو مثبت ٹیسٹ پر عارضی طور پر معطل کردیاگیا
لندن اولمپکس کے دوران ڈوپنگ اسکینڈلز منظرعام پر آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، گذشتہ روزکولمبیا کے400 میٹر رنر ڈیاگو پالوموک ایچاویریا کو مثبت ٹیسٹ پر عارضی طور پر معطل کردیاگیا، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ان کے ممنوعہ ادویات استعمال کیے جانے کی تصدیق کردی ہے،
انھیں ہفتے کو ایونٹ میں شرکت کرنا تھی لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے، برازیلین خاتون کشتی راں کیسیا کیٹالڈو بھی ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام رہنے پر اولمپکس سے باہر ہوچکیں، مراکش کے 1500 میٹر رنر امینی لالو کو بھی لندن گیمز سے باہر کیے جانے کی تیاریاں ہیں،
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے بارے میں بھی آئی او سی جلد رپورٹ دینے والی ہے، روسی خاتون سائیکلسٹ وکٹوریا بارانووا کو پہلے ہی گھر واپس بھیجا جاچکا، 22 سالہ روسی سائیکلسٹ لندن گیمز میں اپنے ملک کیلیے میڈل جیتنے کے مضبوط دعویدار خیال کی جارہی تھیں،
وطن واپسی کے بعد ماسکو میں ملکی میڈیا سے گفتگو میں بارا نووا نے اعتراف کیا کہ لندن گیمز سے قبل انھوں نے ممنوعہ ادویات استعمال کی تھیں۔دوسری جانب انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ترجمان مارک ایڈمزکا کہنا ہے کہ ڈوپنگ لندن گیمز میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں بنی، بے ایمانی کرنے والوں کو پکڑکر گیمز سے باہر کیا جارہا ہے، واضح رہے کہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی لندن اولمپکس کے دوران 6 ہزار سیمپلز کی جانچ کرے گی۔