پی آئی اے کیلئے خصوصی بیل آؤٹ پیکج اور 5 سالہ عبوری بزنس پلان منظور

اجلاس میں وزارت خزانہ کو رواں سال پی آئی اے کو 49 ارب روپے کی فراہمی کے لئے نئی گارنٹی جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔


ویب ڈیسک February 26, 2013
اجلاس میں قومی ایئرلائن کے لئے 5 چھوٹے جہاز خریدنے کے حوالے سے 46 ملین ڈالر کی فنانسنگ کا اصولی اتفاق بھی کیا گیا۔ فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کے لئے خصوصی بیل آؤٹ پیکج اور 5 سالہ عبوری بزنس پلان کی منظوری دے دی۔


اسلام آباد میں وزیر خزانہ سلیم ایچ مانڈوی والا کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں وزارت خزانہ کو رواں سال پی آئی اے کو 49 ارب روپے کی فراہمی کے لئے نئی گارنٹی جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔


اجلاس میں قومی ایئرلائن کے لئے 5 چھوٹے جہاز خریدنے کے حوالے سے 46 ملین ڈالر کی فنانسنگ کا اصولی اتفاق بھی کیا گیا جس کے لئے پی آئی اے نیشنل بینک سے 13.50 ارب روپے کا قرضہ بھی لے سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |