مصر نے 27 برس بعد فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
کوالیفائنگ میچ میں مصر نے کانگو کو 1-2 سے شکست دی
مصر نے کانگو کو 1-2 سے شکست دے کر روس میں 2018 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مصر اور کانگو کے درمیان فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ مصر کے شہر اسکندریہ میں ہوا جس میں میزبان ٹیم نے ایک کے مقابلے میں دو گولز سے کامیابی حاصل کی۔ مصر کی کامیابی میں اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے دو گول کرکے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا اور یوں مصری ٹیم 27 برس بعد فٹبال ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔
مصر نے پہلا گول 62 ویں منٹ میں کیا تاہم 82 ویں منٹ میں کانگو نے گول کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔ کھیل کے آخری منٹ میں محمد صلاح نے پینلٹی کک پر گول کرکے مصر کی فتح کو یقینی بنادیا اور اس طرح مصر نے 1990 کے بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنالی۔
مصر ورلڈ کپ 2018 کے گروپ ای میں یوگینڈا، گھانا اور کانگو کے ساتھ شامل ہوگا۔ قومی ٹیم کی کامیابی کے ساتھ ہی مصر بھر میں لوگ سڑکوں پر آگئے اور طویل عرصے بعد ورلڈ کپ میں رسائی کا جشن منایا۔