پی سی بی میں ملازمت کیلیے سیاسی روابط کو سیڑھی نہیں بنا سکتا ثقلین مشتاق

پی سی بی میں ملازمت کے پیچھے نہیں بھاگ رہاکیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں میرےپاس بہت سےآپشنز ہیں، ثقلین مشتاق


Sports Desk October 09, 2017
میرٹ اور پرفارمنس کی بنیاد پر سلیکشن ہونی چاہیے، ثقلین مشتاق ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پی سی بی میں ملازمت کیلیے سیاسی روابط کو سیڑھی نہیں بنا سکتا۔

ایڈیٹر اسپورٹس روزنامہ ایکسپریس سلیم خالق سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دُوسرا کے موجد پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا کہ افسوس اس بات کا نہیں ہے کہ مجھے پاکستان میں موقع نہیں مل رہا بلکہ دکھ یہ ہوتا ہے کہ میں پاکستان کی خدمت نہیں کر پا رہا، پی سی بی پر تنقید کرکے یا سیاسی رابطوں کے ذریعے بورڈ سے خود بخود ملازمت کے حصول کا مشورہ دیا گیا تاہم میں نے ایسا نہیں کیا، اس کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے، پی سی بی میں ملازمت کے پیچھے نہیں بھاگ رہا کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں میرے پاس بہت سے آپشنز ہیں، ایک پاکستانی کے طور پر میرا دل اپنے ملک کیلیے دھڑکتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کیلیے بہتر طریقے سے کام کر سکتا ہوں، اگر آپ میرٹ اور تجربہ کو دیکھیں تو میں پاکستان کا سب سے زیادہ کوالیفائیڈ کوچ ہوں کیونکہ میں انگلینڈ میں لیول تھری کوچ ہوں، میں یہ جاب حاصل کرنے کےلیے نہیں کہہ رہا۔ صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہاں میرٹ اور پرفارمنس کی بنیاد پر سلیکشن ہونی چاہیے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ یاسر شاہ کی پرفارمنس ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، مگر ان کو اپنی لیگ اسپن پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، وہ بہت محنتی بولر ہیں، اگر وہ اس پر کام کریں تو انہیں 57 اوورز کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ اس سے پہلے ہی وہ بازی پلٹ دیں گے۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/ExpressNewsSports/videos/855429117958805/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں