تشدد کرنے پر صحافتی تنظیموں کا پی ٹی آئی کیخلاف احتجاج اور بائیکاٹ کا اعلان

جمہوریت تحمل اور برداشت کا نام ہے اور میڈیا پر تشدد کے واقعات جمہوریت کی نفی کرتے ہیں، مظہر عباس


ویب ڈیسک February 26, 2013
عمران خان نے میڈیا کے نمائندوں پر کیے گئے تشدد کے خلاف کارروائی نہ کی تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے، امین یوسف فوٹو: ایکسپریس نیوز

میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر صحافتی تنظیموں نے تحریک انصاف کے خلاف احتجاج اور اس کی تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئر مظہر عباس کا کہنا ہے کہ جمہوریت تحمل اور برداشت کا نام ہے اور میڈیا پر تشدد کے واقعات جمہوریت کی نفی کرتے ہیں۔


پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر پرویز شوکت نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ تنظیم کے جنرل سیکریٹری امین یوسف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا کے نمائندوں پر کیے گئے تشدد کے خلاف کارروائی نہ کی تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔


دوسری جانب پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا عظیم نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے صحافی تحریک انصاف کی تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کرکے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں