حارث سہیل نے ایک اوور کے کامیاب اسپیل کا ریکارڈ بنا دیا

اس سے قبل یہ اعزاز سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین رام نریش سروان کے نام تھا


عبدالرحمان رضا October 10, 2017
سری لنکا400کے بعد100سے کم اسکورپرآئوٹ،چھٹی ٹیم کے طور پرنام درج کرا لیا۔ فوٹو: فائل

حارث سہیل نے صرف ایک رن کے عوض 3سری لنکن بیٹسمینوں کو چلتا کرکے کامیاب اسپیل کا ریکارڈ بنا دیا۔


دبئی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوران سری لنکا کی دوسری اننگز کے 26ویں اوور میں کپتان سرفراز احمد نے حارث سہیل کو بولنگ کیلیے بلایا، اس وقت مہمان ٹیم نے7 وکٹ پر 95 رنز بنائے تھے، آل رائونڈر نے اپنے اوور کی پہلی ہی گیند پر رنگانا ہیراتھ، چوتھی پر کوشل مینڈس اور آخری پر نوان پردیپ کو پویلین واپس بھیج دیا،آئی لینڈرز کی اننگز 96 رنز پر تمام ہوئی، حارث نے ایک اوور میں ایک رن کے عوض 3وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا، یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی اننگز میں ایک اوور کا سب سے بہترین اسپیل ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین رام نریش سروان کے نام تھا، جنھوں نے 2002 میں بھارت کیخلاف برج ٹاؤن ٹیسٹ میں بطور پارٹ ٹائم بولرا وور میں ایک رن دیکر 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

دوسری جانب سری لنکا نے پہلی اننگز میں 400سے زائد رنز بنانے کے بعد دوسری میں 100 سے کم اسکورپر آئوٹ ہونیوالی چھٹی ٹیم کے طور پر اپنا نام درج کرالیا، آئی لینڈرز کی پہلی اور دوسری باری میں 386رنز کے فرق کی بھی ماضی میں مثال نہیں ملتی،اس سے قبل 1992میں آسٹریلیا کیخلاف دونوں اننگز میں 383رنز کا فرق تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں