سائبرکرائم میں ملوث ایس پی گلگت بلتستان معطل

سابق اہلیہ نے جعلی فحش تصاویر سوشل میڈیا پر لگانے پردرخواست دی تھی

سابق اہلیہ نے جعلی فحش تصاویر سوشل میڈیا پرلگانے پردرخواست دی تھی۔ فوٹو: فائل

سائبرکرائم میں ملوث ہونے کی بنا پر ایس پی کرائم برانچ گلگت بلتستان سید جنید ارشد کو معطل کر دیا گیا۔


سید جنید ارشد کی سابقہ اہلیہ عائشہ سبحانی نے ایف آئی لاہور میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ نامعلوم افراد فون کالزکرکے بلیک میل کرتے ہیں اور ان کے نام سے جعلی آئی ڈیز چلائی جا رہی ہیں جس پرفحش تصاویر اپ لوڈ ہیں۔ خاتون کی درخواست پر ہونے والی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ اس سارے عمل کے پیچھے اس کا سابق خاوندہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گلگت بلتستان کے چیف ایگزیکٹوکو مراسلہ لکھا اورمعطلی کی ہدایت کی جس کی روشنی میں حکومت گلگت بلتستان نے مذکورہ ایس ایس پی کرائم کو معطل کردیاہے۔

واضح رہے کہ جنید ارشد کوسابقہ اہلیہ کی جعلی فحش تصاویر فیس بک پیج پر لگانے کا الزام میں معطل کیا گیا ہے۔
Load Next Story