کیلیفورنیا کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی11 افرادہلاک

گورنر نے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو متاثرہ علاقوں سےنکلنےکی ہدایت کی ہے۔


ویب ڈیسک October 10, 2017
گورنر نے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو متاثرہ علاقوں سےنکلنےکی ہدایت کی ہے۔فوٹو:انٹرنیٹ

NEW YORK: امریکی ریاست کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم ازکم 11 افراد ہلاک جب کہ 1500عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیزہواؤں کے باعث آگ تیزی سے دوسرے علاقوں تک پھیل رہی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔ ریاستی فائربریگیڈ کے چیف کا کہنا ہے کہ آگ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے جو دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس پر قابو پانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں جب کہ دیگر شہروں سے بھی فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیاہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکا اور ترکی نے ایک دوسرے کیلئے ویزا سروسز معطل کردیں

کیلیفورنیا کے گورنر نے خوفناک آتشزدگی کے بعد ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کے مطابق ناپا کاونٹی،سنوما اور یوبا کاوئنٹیز میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہیں جب کہ 1500عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔حکام نے فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہ سے آگاہ نہیں کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |