بھارت نے رینکنگ میں دوسری پوزیشن پرقبضہ جمالیا

پانچویں ون ڈے میں سری لنکا کو20 رنز سے شکست، سیریز4-1 سے مہمان ٹیم کے نام


Sports Desk August 05, 2012
پانچویں ون ڈے میں سری لنکا کو20 رنز سے شکست، سیریز4-1 سے مہمان ٹیم کے نام فوٹو (اے ایف پی )

بھارت نے سری لنکا کو پانچویں ون ڈے میں20 رنز سے شکست دے کر رینکنگ میں دوسری پوزیشن پرقبضہ جمالیا،سیریز بھی 4-1 سے مہمان ٹیم کے نام رہی، ٹور کا اختتام منگل کو واحد ٹی 20 میچ سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کی جانب سے اوپنر گوتم گمبھیرنے 88 کی اننگز کھیل کر پانچ ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبورکیا، منوج تیواری65 اورمہندرا دھونی 58 رنز بنانے میں کامیاب رہے،

وکٹ کیپر کپتان نے عرفان پٹھان( 29 ناٹ آئوٹ ) کے ہمراہ ساتویں وکٹ کیلیے 77رنز کی قیمتی شراکت بنائی،ٹیم کا مجموعہ 7 وکٹ پر 294رنز تک پہنچ گیا،لسیتھ مالنگا نے 3 شکاروں کے ساتھ ون ڈے میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی، نووان پردیپ نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، فتح کیلیے 295 کا تعاقب کرنے والی میزبان سائیڈ 274 رنز بناسکی، لاہیرو تھریمانے77 اورجیوان مینڈس72رنز کے ساتھ نمایاں رہے،

سری لنکن ٹیم 45.4 اوورز میں 274 پر آئوٹ ہوگئی، عرفان پٹھان نے 61رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، اشوک ڈینڈا کے حصے میں 2وکٹیں آئیں، دلشان صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں