یوبی ایل کا منافع 16 فیصد اضافے سے 18 ارب روپے ہوگیا

فی حصص آمدنی بڑھ کر14.71 فیصد ہوگئی، 35 فیصد حتمی ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان

فی حصص آمدنی بڑھ کر14.71 فیصد ہوگئی، 35 فیصد حتمی ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان۔ فوٹو: فائل

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یوبی ایل) نے سال2012 میں 16 فیصد کے اضافے سے 18 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل کیا، اس دوران فی حصص آمدنی 14.71 روپے فی حصص رہی جو سال 2011 میں 12.66 روپے فی حصص تھی۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 35 فیصد (3.5 روپے فی شیئر) کے حتمی ڈیویڈنڈ کی منظوری بھی دی جس کے نتیجے میں2011 کیلیے مجموعی کیش ڈیونڈنڈ85 فیصد (8.5 روپے فی شیئر) ہوگیا، گزشتہ سال یوبی ایل نے 12 فیصد کے اضافے سے 27 ارب روپے کا قبل ازٹیکس منافع کمایا، یہ منافع اسپریڈ میں زبردست کمی کے باوجود بیلنس شیٹ گروتھ، نان فنڈ انکم میں بہتری اور کم تر پرویژنز کے ذریعے حاصل کیا گیا۔




گزشتہ سال نیٹ انٹریسٹ انکم 2 فیصد کمی سے 38.6 ارب روپے رہی، مجموعی پرویژنز 40 فیصد کمی سے 4.5 ارب روپے جبکہ نیٹ کریڈٹ لاس ریشو 2.1 سے بہتر ہو کر 1.1فیصد ہوگیا، غیرسودی آمدنی 12.7ارب روپے سے بڑھ کر 17.1 ارب روپے ہوگئی جو سال بہ سال 35 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے، فیس اور کمیشن 17 فیصد بڑھ کر 8.2 ارب روپے، ڈیویڈنڈ انکم بڑھ کر 2.7 ارب روپے، ڈیریویٹیوز انکم بڑھ کر 3 ارب روپے ہوگئی۔

یوبی ایل کی بیلنس شیٹ میںگزشتہ سال 15فیصد اضافہ ہوا، ڈپازٹس 14.2فیصد بڑھ کر 700ارب روپے، گراس ایڈوانسز 11.7 فیصد کے اضافے سے 409ارب روپے ہوگئے، اس دوران کیپٹل ایڈوکیسی ریشو 14.3فیصد سے بہتر ہو کر 14.8فیصد ہوگیا۔
Load Next Story