ملائیشیامیں بزنس مشاورتی ادارے’پرل ان ایشیا‘ نے کام شروع کردیا

ٹریڈنگ ودیگر شعبے موزوں ہیں، پاکستانی تاجر ملائیشیا میں مواقع سے فائدہ اٹھائیں، فرحان غوری

ٹریڈنگ ودیگر شعبے موزوں ہیں، پاکستانی تاجر ملائیشیا میں مواقع سے فائدہ اٹھائیں، فرحان غوری فوٹو : فائل

پاکستانی تاجر اور سرمایہ کار ملائیشیا میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔


پاکستانی تاجروں کے لیے ملائیشیا میں ٹریڈنگ، سروسزودیگر شعبے زیادہ موزوں ہیں۔ پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ملائیشیا میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے مشاورت کی فراہمی کا آغاز کرنے والے ادارے ''پرل ان ایشیا''کے ڈائریکٹر آپریشنز فرحان غوری نے میڈیا کو بتایا کہ ملائیشیا میں کاروبار کے آغاز و منتقلی کے لیے درکار قانونی دستاویزات سے لے کرکمپنی رجسٹریشن، بزنس لائسنس کے حصول، ٹیکسوں کی ادائیگی، رہائشی و تجارتی اغراض کے لیے پراپرٹی کی خریداری و کرایہ پر لینے کا عمل، درخواست گزار اور اس کی فیملی کے لیے ویزے کا حصول، صنعتی یونٹس کا قیام، مشینری بمعہ صنعتی سازوسامان کی پاکستان سے بحفاظت منتقلی، ملائیشیا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے رجسٹریشن اور ملائیشیا کے مقامی تاجروں کے ساتھ کاروباری اشتراک سے لے کر بزنس پلان کی تیاری تک تمام تر امور ''پرل ان ایشیا'' کے پلیٹ فارم کے ذریعے اداکیے جاسکیں گے۔ ساتھ ہی برانڈنگ، مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کے لیے بھی درکار رہنمائی فراہم کی جائیگی۔
Load Next Story