نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کردیا

نیپرا نے ٹیرف میں 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کے ساتھ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمےکی شرط بھی ختم کردی


ویب ڈیسک October 10, 2017
نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک کے ٹیرف میں 75 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

نیپرا نے کے الیکڑک صارفین کے ٹیرف میں 75 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق کے الیکٹرک کو 7 برس میں 258 ارب روپے سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دینے کے علاوہ ٹیرف میں 75 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جب کہ کے الیکٹرک کے لیے ایل این جی سے بجلی کی پیداوار بھی ٹیرف پر اثر انداز ہوئی۔

دستاویزات کے مطابق نیپرا نے گزشتہ سال کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی جس پر کراچی چیمبر آف کامرس اور دیگر فریقوں نے ملٹی پرپز ٹیرف کے لیے کے الیکڑک کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں