امریکا نے ملا نذیر گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر پابندیاں عائد کر دیں

ملا نذیر گروپ شمالی وزیرستان اور افغانستان میں دہشت گردی پھیلانے کی کارروائیوں میں ملوث ہے، امریکی محکمہ خارجہ


/huma Imtiaz February 26, 2013
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملا نذیر گروپ شمالی وزیرستان اور افغانستان میں دہشت گردی پھیلانے کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ فوٹو: فائل

امریکا نے ملا نذیر گروپ کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کر کے اس پر مختلف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔


امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملا نذیر گروپ شمالی وزیرستان اور افغانستان میں دہشت گردی پھیلانے کی کارروائیوں میں ملوث ہے، یہ گروپ دہشت گردی کے تربیتی کیمپس چلاتا ہے جہاں خودکش بمباروں کو بھی تیار کیا جاتا ہے اور افغانستان میں امریکا اوراتحادی فوجیوں پر متعدد حملے بھی کروا چکا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس گروپ کے ساتھ کسی بھی قسم کے کاروبار کرنے پربھی پابندی عائد کر دی ہے۔


واضح رہے کہ ملا نذیر رواں سال میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوچکاہے اوراس کی ہلاکت کے بعد اس کے گروپ نے ملنگ وزیر کو اپنے سربراہ کی حیثیت سے چنا۔ اس سے قبل ملا نذیر کا گروپ امریکا مخالف جنگ میں القائدہ کی مکمل حمایت کا اعلان کر چکا ہے، پاکستان میں بھی کئے گئے کچھ دہشت گردی کے حملوں کی ذمہ داری اس گروپ کی جانب سے قبول کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں