مشترکہ فلم سازی کے لیے آیندہ ماہ پاکستان آونگا مہیش بھٹ

پاکستان اور بھارت کے عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں، بھارتی ڈائریکٹر


Umair Ali Anjum February 27, 2013
پاکستان اور بھارت کے عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں، بھارتی ڈائریکٹر فوٹو : فائل

بھارتی فلم ڈائریکٹر مھیش بھٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان مشترکہ فلم سازی کے لیے آیندہ ماہ پاکستان آونگا اس وقت دونوں ممالک کے درمیان فلم پر مشترکہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

موجودہ وقت مشترکہ فلم بنانے کے لیے سازگار ہے پاکستان کے کچھ فنکاروں اور فلم ڈائریکٹرزسے رابطے میں ہوں فلم کے آئیڈیئے پر پاکستان پہنچنے کے بعد بات کرونگا ان خیالات کا اظہار بھارتی فلم ڈائریکٹر مھیش بھٹ نے ہندوستان سے ایکسپریس سے ٹیلی فون پربات چیت کے دوران کیا۔



ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کی عوام ذہنی طور پر ایک دوسرے کے قریب ہیں ہمارے تہوار ہماری خوشیاں اور دکھ سانجھے ہیں میں چاہتا ہوں کہ ایک ایسی فلم پر کام کیا جائے جس میں دونوں ممالک کے کلچر اور عوام کو دکھایا جائے تاکہ ہماری نئی نسل ہماری روایتوں کو پہچان۔ ہندوستان میں کام کی کمی نہیں ہے مگر فلم کے اعتبار سے اگر دونوں ممالک کے فنکار ملکر کام کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں