سیف علی خان کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہے کرینہ کپور

ہم وہی پہناوا اپناتے ہیں جس میں آرام دہ محسوس کرتے ہیں جواچھا لگتا ہے وہی پہننے اورفیشن اپنانے کو ترجیح دیتے ہیں،کرینہ


Net News February 27, 2013
ہم وہی پہناوا اپناتے ہیں جس میں آرام دہ محسوس کرتے ہیں جواچھا لگتا ہے وہی پہننے اورفیشن اپنانے کو ترجیح دیتے ہیں، کرینہ فوٹو : فائل

اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ شوہرسیف علی خان کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہے وہی کچھ کرتے ہیں جو پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ اور سیف علی خان صرف پردہ اسکرین پر ہی اسٹائل میں نہیں نظر آتے بلکہ حقیقی زندگی میں بھی اسٹائل میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اور سیف برائڈ کے حوالے سے محتاط رویے کے مالک ہیں، ہم وہی پہناوا اپناتے ہیں جس میں ہم آرام دہ محسوس کرتے ہیں جو اچھا لگتا ہے وہی پہننے اور فیشن اپنانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کی اور سیف کی دونوں کی اسٹائل کے حوالے سے رالے مشترکہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں