8 سالہ لڑکی سے نکاح دولہا سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج
نواحی گائوں میں شادی کی کنری پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی،کوئی گرفتاری نہ ہوسکی
کنری کے قریب 8 سالہ لڑکی کا نوجوان سے نکاح کرنے کے الزام میں دولہا سمیت دونوں برادریوں کے7 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کنری کے قریب آراڑو کے گائوں نور محمد کپری میں شیخ برادری کی 8سالہ نابالغ لڑکی رخسانہ بنت عبدالرحمن شیخ کی شادی گائوں سراج کپری کے رہائشی 22 سالہ نوجوان محمد جمیل ولد بیڑو کپری سے کرانے کے الزام میں کنری پولیس نے دولہا جمیل کپری، اس کے والد بیڑو کپری، شیر محمد کپری، قادر بخش کپری اور رحم علی کپری سمیت لڑکی کے والد عبدالرحمن شیخ اور جعموں شیخ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان کو نابالغ لڑکی کا نکاح نوجوان سے کرانے کی خفیہ اطلاع ملی تھی جب پولیس وہاں پہنچی تو وہ لوگ فرار ہوگئے۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔