ٹنڈو آدم کے بااثر زمیندار نے مسافر خانہ گرادیا

مسافر خانے کا پلاٹ اپنے زیر تعمیر شاپنگ سینٹر میں شامل کرلیا، شہریوں کا احتجاج


Express News Desk February 27, 2013
وڈیرے نے لیڈیز مسافر خانے کے پلاٹ کو اپنے زیر تعمیر شاپنگ سینٹر میں شامل کرلیا ہے۔

ٹنڈو آدم کے نزدیک بس اسٹاپ قیصر گھوٹ پر واقع مسافر خانہ علاقے کے بااثر وڈیرے نے گرا دیا، مسافر خانے کے پلاٹ کو شاپنگ سینٹر میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم کے نزدیک ٹنڈوالٰہیار روڈ پر قیصر گھوٹ بس اسٹاپ کے لیڈیز مسافر خانے کو علاقے کے بااثر وڈیرے نے گرا دیا ہے، مسافر خانے کو گرانے کے بعد اینٹیں اور دیگر سامان بھی اٹھوالیا گیا۔

وڈیرے نے لیڈیز مسافر خانے کے پلاٹ کو اپنے زیر تعمیر شاپنگ سینٹر میں شامل کرلیا ہے۔ ٹنڈو آدم کے سیاسی و سماجی حلقوں نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافر خانہ گرا کر پلاٹ پر قبضہ کرنے والے بااثر وڈیرے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں