میاں صاحب ہمارے نہیں بلکہ نکالنے والوں کے خوف سے نکلے آصف زرداری
قوم کو نوازشریف اور عمران خان جیسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے، شریک چیرمین پیپلزپارٹی
پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ قوم کو نوازشریف اور عمران خان جیسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جب کہ میاں صاحب ہمارے نہیں بلکہ نکالنے والوں کے خوف سے نکلے۔
پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب اگر پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا تو انہیں پتہ ہونا چاہیے، وہ ہماری وجہ سے نہیں نکالے گئے بلکہ نکالنے والوں کے خوف کی وجہ سے نکلے اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو غلط نکالا گیا تو میاں صاحب آپ بیٹھے رہتے، آپ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کیوں کیا؟
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جب ہم نے ملک سنبھالا تواس وقت بھی کچھ ایسے ہی حالات تھے جو آج ہیں مگرہمارے ساتھ سیاسی قوت تھی اور ہم نے اس وقت کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن کو ہم نے نوکریاں دیں مسلم لیگ (ن) والوں نے انہیں نکال دیا ہم ان کے خلاف عدالت میں گئے، پیپلزپارٹی کی ہمیشہ شناخت رہی کہ ہم نے لوگوں کو روزگا دیا، ان کا بس چلتا تو یہ پورا پاکستان ہی بیچ دیں۔
سابق صدر نے کہا کہ زندگی میں میاں صاحب اورخان صاحب جیسے لوگ آتے ہیں، قوم کوان لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جب کہ کپتان صاحب کا کوئی قصورنہیں یہ معصوم کرکٹر ہیں۔ فاٹا پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا سے ملانا ہے جب کہ اپنے دور میں فاٹا کے لیے بہت قانون بنائے، فاٹا میں اب آخری جھٹکا ہے وہ اب ہوگا یا تو ہماری حکومت آئے گی تب ہوگا۔