ناکامیوں سے سبق سیکھیں گے سرفراز احمد

پاکستان ٹیم نے دونوں میچز میں کم بیک کیا مگر جیت مقدر نہ بن سکی، کپتان قومی کرکٹ ٹیم


Sports Desk October 10, 2017
پاکستان ٹیم نے دونوں میچز میں کم بیک کیا مگر جیت مقدر نہ بن سکی، کپتان قومی کرکٹ ٹیم . فوٹو : فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شکست سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جب کہ کوشش ہوگی کہ آئندہ یہ غلطیاں نہ دہرائیں۔

سری لنکا سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم نے بہترین بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کیا تاہم ٹیسٹ سیریز میں ناکامی سے بہت کچھ سیکھا ہے جب کہ کوشش ہوگی کہ آئندہ یہ غلطیاں نہ دہرائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو شکست

کپتان نے کہا کہ ایشیائی وکٹوں پر ٹاس ہارنے کے بعد میچ میں واپس آنا کافی مشکل ہوتا ہے، پاکستان ٹیم نے دونوں میچز میں کم بیک کیا مگر جیت مقدر نہ بن سکی، ہمارے اصل مسائل بیٹنگ میں رہے، اس شعبے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تو نتائج بہتر ہوتے، اچھے آغاز ملنے پر بھی بیٹسمین بڑے اسکور نہیں کر پائے، مڈل آرڈر کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، جن کھلاڑیوں نے ففٹیز بنائیں، ان کومزید کوشش کرتے ہوئے سنچریز بنانا ہونگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں