
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر شملی میں واقعہ اُس وقت رونما ہوا جب ایک شوگر ملز سے زہریلی گیس کے اخراج سے قریبی واقع اسکول میں موجود 300 طالب علموں کی حالت بگر گئی جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زہریلی گیس کی وجہ سے بچوں کو پیٹ کا درد،آنکھوں کی جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی اس طرح کا وقعہ رونما ہو چکا ہے جب کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائی گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔