بھارت میں آسٹریلوی ٹیم پر حملہ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دی جو بھارتیوں کو ہضم نہ ہوسکی


ویب ڈیسک October 11, 2017
آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست دی جو بھارتیوں کو ہضم نہ ہوسکی : سوشل میڈیا

بھارتی پولیس نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

بھارت کے شہر گوہاٹی کی پولیس نے آسٹریلوی ٹیم پر حملے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں کی سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد شائقین نے آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

بھارت کے شہر گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تو بھارتی شائقین سے ہوم گراؤنڈ پر اپنی ٹیم کی شکست برداشت نہ ہوئی اور جیت کے بعد جب آسٹریلوی ٹیم گراؤنڈ سے واپس ہوٹل جارہی تھی کہ اس دوران چند افراد نے ٹیم کی بس پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے بس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔



آسٹریلوی ٹیم کے اوپننگ بلے باز اورین فنچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بس کی تصویر بھی شیئر کی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل جاتے ہوئے کسی نے ہماری بس پر پتھراؤ کیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ بنگلادیش میں بھی آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھراؤ کیا گیا تھا جسے بعد ازاں بنگلادیشی حکام نے بچوں کی شرارت قرار دیا تھا اور ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں