یو اے ای میں خالی اسٹیڈیم پی سی بی مارکیٹنگ ٹیم کی ناکامی کا ثبوت فراہم کرتے رہے

مارکیٹنگ ٹیم کی دبئی میں موجودگی کے باوجود اس کام کیلیے ایک نجی کمپنی کوٹھیکہ دیا گیا لیکن اس کاکوئی کام نظر نہیں آیا


عبدالرحمان رضا October 11, 2017
مارکیٹنگ ٹیم کی دبئی میں موجودگی کے باوجود اس کام کیلیے ایک نجی کمپنی کوٹھیکہ دیا گیا لیکن اس کاکوئی کام نظر نہیں آیا۔ فوٹو: آئی سی سی

یو اے ای میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ سیریز کے دوران خالی اسٹیڈیم پی سی بی مارکیٹنگ ٹیم کی ناکامی کا ثبوت فراہم کرتے رہے جبکہ ڈے نائٹ ٹیسٹ کی بھی کوئی پبلسٹی نہیں ہوئی۔

پی سی بی آفیشلز نے فائیو اسٹار ہوٹل میں ڈیرے ڈالے ہوئے تھے، بڑی مراعات بھی حاصل تھیں لیکن تشہیری مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکے، نہ صرف ٹیسٹ بلکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلیے بھی مارکیٹنگ دیکھنے کو نہیں ملی۔

مارکیٹنگ ٹیم کی دبئی میں موجودگی کے باوجود اس کام کیلیے ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا لیکن اس کا کوئی کام نظر نہیں آیا، چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو محدود اوورز کی کرکٹ کیلیے بھی کوئی بڑا اسپانسر نہیں مل سکا، ٹیسٹ میچ کیلیے انتہائی گرم موسم کا انتخاب کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں