تیسرا ون ڈے ویسٹ انڈیز کیخلاف زمبابوے 211 رنز تک محدود

چھامو چھیباباکی بھرپور مزاحمت، پریمول نے 3 ٹینو اور براوو نے دودو وکٹیں لیں۔


Sports Desk February 27, 2013
زمبابوین بیٹسمین مساکیڈزا کو بولڈ کرنے پر ویسٹ انڈیزبولر ڈیوائن براوو خوشی سے ڈانس کررہے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں زمبابوے نے 9 وکٹوں پر 211 رنز بنائے۔

ٹاس جیت کر مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ شروع کی مگر 30 رنز پر دو کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، ٹینو مایو کو 9 رنز پر سنیل نارائن نے ایل بی ڈبلیو کیا، ہیملٹن مساکیڈزا 6 رنز بناکر ڈیوائن براوو کا شکار بن گئے، ووسی سبانڈا نے ہمت دکھاتے ہوئے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے۔



انھیں ٹینو بیٹس نے ڈیونرائن کی مدد سے قابو کیا، کپتان برینڈن ٹیلر اس بار 39 رنز بنانے میں کامیاب رہے، وہ ویراسامی پیرمول کی گیند پر پاول کا کیچ بنے، میلکم ولیرکو 15 رنز پر پیرمول نے ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ ریگس چاکابووا(17) کی وکٹیں بھی انھوں نے اڑائیں، چھامو چھیبابا نے ویسٹ انڈین اٹیک کے سامنے مزاحمت جاری رکھی ، انھوں نے دو چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ پیرمول نے تین جبکہ ٹینو بیسٹ اور ڈیوائن براوو نے دودو وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں