گاریتھ بیل کے آخری منٹ میں گول نے ٹوٹنہم کو فتح دلادی

انگلش لیگ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ پکی، مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو پچھاڑ دیا۔


February 27, 2013
انگلش لیگ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ پکی، مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو پچھاڑ دیا۔ فوٹو : اے ایف پی

گاریتھ بیل کے آخری منٹ میں گول کی بدولت ٹوٹنہم نے ویسٹہام کو 3-2 سے پچھاڑ دیا۔

اس فتح کے ساتھ اس کی تیسرے رائونڈ میں جگہ پکی ہوگئی۔ بیل جو حالیہ ہفتوں میں اپنی زندگی کی بہترین فارم میں ہیں نے پہلے ہاف میں اسپرز کو برتری دلائی لیکن اینڈی کیرول کے پنالٹی اور جو کول کی اسٹرائک نے ویسٹہام کی فوقیت میں اہم کردار اداکیا۔ گلفی سیگرڈسن نے گول کرکے میچ کو دو، دو سے برابر کردیا لیکن بیل نے ایک انتہائی آسان یادگار لونگ رینج ونر سے ٹوٹنہم کو جو گذشتہ 11 لیگ گیمز میں ناقابل شکست ہیں واضح طور پر چیلسی سے دو اور پانچویں نمبر پر موجود آرسنل سے چار پوائنٹس آگے کردیا۔



اس موقع پر اسپرز کے منیجر اینڈرے ولاس بوز کہتے ہیں کہ گیرتھ بیل ناقابل یقین ایک سپر ٹیلنٹ ہے، ہم نے اسے اس سیزن میں ایک دوسرے مقام پر دیکھا ہے، وہ ہر دوسرے گیم میں تبدیلیاں لاتا ہے، اس جیسے کھلاڑی اہم لمحوں میں ذمے داری محسوس کرتے ہیں، جب آپ اسے کھیل میں اچھے موڈ میں دیکھیں تو وہ آپ کو انعامات دلائے گا، دوسری جگہ کیلیے خلاء زیادہ بڑا نہیں اور ہمارے پاس آرسنل کو دور کرنے کا موقع موجود ہے۔ بیل کا کہنا ہے کہ یہ صرف میرا کام نہیں۔

اس کا تعلق پوری ٹیم سے ہے اور حقیقتاً ہم بہت اچھا کھیلے،ہمیں تین پوائنٹس حاصل کرنا تھے تاکہ چیمپئنز لیگ میں امیدیں برقرار رکھ سکیں۔ دیگر میچز میں مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو 2-0 ، نیو کیسل نے ساؤتھمپٹن کو 4-0، آرسنل نے اسٹن ولا کو 2-1 ، فلہم نے اسٹوک کو 1-0، ناروچ نے ایورٹن کو 1-0، مانچسٹر ٰیونائیٹڈ نے کیو پی آر کو 2-0، ویگان نے ریڈنگ کو 3-0اور ویسٹ بروم نے سندرلینڈ کو 2-1سے ہرادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔