بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن 75 برس کے ہوگئے

امیتابھ بچن اب تک 180 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں


ویب ڈیسک October 11, 2017
امیتابھ بچن نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1969 میں فلم ’’سات ہندوستانی‘‘سے کیا ، فوٹوفائل

KARACHI: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکارامیتابھ بچن آج اپنی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

بالی ووڈ میں بگ بی کے نام سے مشہور اداکار امیتابھ بچن آج پورے 75 برس کے ہوگئے، امیتابھ بچن 11 اکتوبر 1942 کو بھارتی ریاست اترپردیش میں پیدا ہوئے، انہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1969 میں فلم ''سات ہندوستانی''سے کیا، جس کے لیے انہیں نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔



70 کی دہائی میں''اینگری ینگ مین'' کے نام سے مشہورہونے والے بگ بی اب تک 180 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں، امیتابھ بچن بھارتی سیاست میں بھی حصہ لے چکے ہیں تاہم ان کا سیاسی سفر نہایت مختصررہا۔



سال 2000 میں بگ بی نے''کون بنے گا کروڑ پتی'' نامی کوئز شو کی میزبانی کی جس نے بھارتی ٹی وی پرمقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے، اس شو کے اب تک 9 سیزن نشر کیے جاچکے ہیں۔ بگ بی نے کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھائے جن میں ''دیوار''، ''زنجیر''، ''شہنشاہ''، ''قلی''، ''ڈان'' اور''شعلے''وغیرہ شامل ہیں۔



امیتابھ بچن نے اپنے 40 سالہ فلمی کیرئیر کے دوران 12 فلم فیئر ایوارڈز حاصل کیے، جب کہ فلم انڈسٹری میں اعلیٰ خدمات انجام دینے پر انہیں متعدد کالجز اوریونیورسٹیوں کی جانب سے اعزازی سندوں اور ڈگریوں سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں