جسٹس ر جاوید اقبال نے چیئرمین نیب کا چارج سنبھال لیا

حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں مشاورت کے بعد چیئرمین نیب کے لیے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نام پر اتفاق ہوا تھا


ویب ڈیسک October 11, 2017
حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں مشاورت کے بعد چیئرمین نیب کے لیے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نام پر اتفاق ہوا تھا۔ فوٹو: فائل

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چیئرمین نیب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سینئر نیب افسران سے ملاقاتیں کی جس میں انہوں نے نیب کے ماتحت جاری تمام ریفرنسز اور تحقیقاتی رپورٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جسٹس (ر) جاوید اقبال چیرمین نیب تعینات

گزشتہ روز قبل حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں مشاورت کے بعد چیئرمین نیب کے لیے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نام پر اتفاق ہوا تھا جس کے بعد وزارت قانون کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو چیرمین نیب تعینات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زندگی پرایک نظر
واضح رہے کہ جسٹس(ر) جاویداقبال نے 28 اپریل 2000 کو سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بطور چیف جسٹس بھی فرائض سرانجام دیے جب کہ اس کے علاوہ انہوں نے ایبٹ آباد کمیشن اور لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں