فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی
پابندی کے باعث عالمی فٹبالرز پاکستان آسکیں گے نہ ہی کوئی پاکستانی کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لے سکے گا
فٹ بال کے عالمی نگراں ادارے فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی جس کے نتیجے میں ملک میں ہر طرح کی انٹرنیشنل فٹبال سرگرمیاں رک گئی ہیں۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن اور حکومت کے درمیان کئی سال سے جاری تنازع کا یہ شاخسانہ برآمد ہوا ہے کہ فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت ہی معطل کردی۔ پابندی کی وجہ سے نہ صرف انٹرنیشنل فٹبالرز پاکستان نہیں آسکیں گے بلکہ پاکستانی ٹیم بھی باہر نہیں جاسکے گی، جب کہ پاکستان کا کوئی فٹ بالر انفرادی طور پر بھی کسی بین الاقوامی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن میں اقتدار کی رسہ کشی جاری
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے دو گروپوں کے درمیان فیڈریشن پر کنٹرول کا تنازع ڈھائی سال سے عدالت میں ہے۔ سیکریٹری پاکستان فٹ بال فیڈریشن احمد یار لودھی نے پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیفا نے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، ملک میں اب ہر طرح کی انٹرنیشنل فٹبال سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا پاکستان میں فیصل صالح حیات اور کرنل ریٹائرڈ احمد یار لودھی کی فیڈریشن کو تسلیم کرتی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے فیفا کی تسلیم شدہ قومی فیڈریشن کے اکاؤنٹس بحال نہیں کیے اور ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول واپس نہیں دیا جس پر فیفا نے یہ پابندی لگائی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن 2گروپس کی ٹھوکروں کا نشانہ بن گئی
واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں بھی فیفا نے پاکستان کو متنبہ کیا تھا کہ اس کی تسلیم کردہ قومی فٹبال فیڈریشن کو مانتے ہوئے کنٹرول نہ دیا گیا تو پابندی عائد کردی جائے گی۔