مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کی زبردستی چٹیا کاٹنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اس قابل مذمت فعل پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک October 11, 2017
مقبوضہ کشمیرمیں بچیوں اور خواتین کے چٹیا کاٹنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری خواتین کی زبردستی چٹیا کاٹنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے اور اقوام متحدہ سے بھارتی فوج کے اس گھناونے فیل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں میں کہا گیا ہے کہ کشمیری خواتین کی زبردستی چٹیا کاٹنا عورت کی توہین کے مترادف ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ گرا رہی ہے، پہلے کشمیری بچوں کو اسکولوں میں بند کیا گیا، اب خواتین کی زبردستی چٹیا کاٹی جا رہی ہیں۔ بھارتی فوج کے اس قابل مذمت فعل پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ اقوام متحدہ بھی ہوش کے ناخن لے اور خواب خرگوش سے جاگے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بچیوں اورخواتین کے چٹیا کاٹنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں جب کہ گزشتہ روز بھی گاندرہل، بارہ مولہ اور بڈگام میں کم از کم 10 واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |