بھارتی فوجیوں کی لاشیں تابوت کے بجائے گتے کے ڈبوں میں بند

ہیلی کاپٹر حادثے میں مرنے والے فوجیوں کی لاشوں کے لیے تابوت نہ ملے تو گتے کے ڈبے استعمال کیے گئے


ویب ڈیسک October 11, 2017
ہیلی کاپٹر حادثے میں مرنے والے فوجیوں کی لاشوں کے لیے تابوت نہ ملے تو گتے کے ڈبے استعمال کیے گئے۔ فوٹو: انٹرنیٹ

بھارتی فوج پاکستان کے خلاف بلند و بانگ دعوے کرتی ہے لیکن اس کا اپنا حال ہی ہے کہ فوجیوں کی لاشوں کو دفانے کے لیے تابوت بھی دستیاب نہیں۔

گزشتہ جمعے بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے فوجیوں کی لاشیں تو ڈھونڈ نکالیں تاہم لاشوں کو واپس فوجی اڈے منتقل کرنا مسئلہ بن گیا۔ اس وقت بھارتی فوج کا ڈھول کا پول کھل گیا جب ان اہلکاروں کی لاشوں کو گتے کے ڈبوں میں لپیٹ کر فوجی اڈے لے جایا گیا۔



یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوجی تیج بہادرنے مودی سرکار کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی دھمکی دیدی

واقعے پر خود بھارتی فوجی افسروں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں کو مرنے کے بعد عزت نہیں ملتی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھی ایک بھارتی فوجی تیج بہادر نے اپنی فوج کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے بتایا تھا کہ سرحد پر تعینات فوجیوں کو کھانے میں خراب غذا فراہم کی جاتی ہے اور افسران خوب کرپشن کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں