حسن حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر عدالتی مطلوب ہونے کے نوٹس چسپاں

30 دن کے اندر حسن اور حسین پیش نہ ہوئے تو دائمی وارنٹ جاری ہوں گے، نوٹس کا متن


ویب ڈیسک October 11, 2017
30 دن کے اندر حسن اور حسین پیش نہ ہوئے تو دائمی وارنٹ جاری ہوں گے۔ فوٹو : فائل

نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر عدالتی مطلوب ہونے کے نوٹس چسپاں کردیے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب ریفرنس کے سلسلے میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے جس کے بعد لاہور میں حسن اور حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر مطلوب ہونے کے نوٹس چسپاں کردیے گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عدم پیشی پر نواز شریف کے دونوں بیٹے اشتہاری قرار

نیب ریفرنسز کی کارروائی کے سلسلے میں حسن اور حسین کے مطلوب ہونے کے نوٹس برطانیہ میں بھی ارسال کردیے گئے ہیں جب کہ 30 دن کے اندر حسن اور حسین پیش نہ ہوئے تو دائمی وارنٹ جاری ہوں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں مسلسل عدم پیشی پر نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قراردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |