کپل شرما اور سلمان خان خطرناک ترین اداکار قرار

کپل اور سلمان کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنے کی صورت میں خطرناک وائرس کے حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے


ویب ڈیسک October 11, 2017
فہرست میں کپل پہلے اور سلمان دوسرے نمبر پر براجمان ہیں؛فوٹو فائل

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والےاداکار کپل شرما نے انٹرنیٹ پر سرچ کیے جانے والے سب سے خطرناک اداکاروں کی فہرست میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

موجودہ دور میں فنکاروں اور ان کے چاہنے والوں کے درمیان انٹرنیٹ کی وجہ سے دوریاں سمٹ کر صرف ایک کلک تک محدود ہوگئی ہیں، اب مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کے بارے میں انٹرنیٹ کے ذریعے ہر وقت کسی بھی طرح کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور یہ تمام معلومات بآسانی انٹرنیٹ پردستیاب ہوتی ہیں۔ تاہم ان اداکاروں کے بارے میں کلک کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ انٹرنیٹ پر موجود معلومات میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو کمپیوٹر کو خراب کرسکتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کپل شرما پھر مشکل میں

بھارت کی سائبر سیکیورٹی فرم مک اے فی کی جانب سے حال ہی میں کیے جانے والے ایک سروے نے کپل شرما اور سلمان خان کو آن لائن سرچ کیے جانے والے اداکاروں میں سب سے زیادہ خطرناک اداکار قرار دے دیا۔ سروےکے مطابق ان اداکاروں کو سرچ کیے جانے کی صورت میں کمپیوٹر میں خطرناک ترین وائرس ''میلویر''کے حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے کپمیوٹر خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔



میک اے فی کے رکن ویکانت کرشنا پور کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز طور پر سروے میں کپل شرما نے خطرناک ترین شخصیات کی فہرست میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرکے سب کو دنگ کردیا ہے جب کہ سلمان خان دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں،تیسرے نمبر پر عامر خان، چوتھے نمبر پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، پانچویں نمبر پر انوشکا شرما، چھٹے پر سنی لیون،ساتویں نمبر پر کنگنا رناوت، آٹھویں نمبر پر رنویر سنگھ ، نویں پر شاہد کپور اوردسویں نمبر پر ٹائیگر شروف براجمان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں