تحریک منہاج القرآن کے تحت اعتکاف کیلیے رجسٹریشن مکمل

قبل ازوقت رجسٹریشن سے بہتر انتظامات میں آسانی ہوگی،رائو کامران کا اجلاس سے خطاب

قبل ازوقت رجسٹریشن سے بہتر انتظامات میں آسانی ہوگی،رائو کامران کا اجلاس سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے تحت کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے، ماہ رمضان المبارک سے قبل شروع ہونے والی اعتکاف رجسٹریشن کے باعث ملک بھر کے تحریک منہاج القرآن کے دفاتر میں غیر معمولی رش رہا۔


اعتکاف میں شرکت کے لیے ملک بھر سے ہزاروں مرد و خواتین کی رجسٹریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ اعتکاف میں غیر معمولی روحانی ماحول میسر آتا ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تربیتی درس قرآن و تصوف ہزاروں افراد کی زندگیاں بدل دیتے ہیں، تحریک منہاج القرآن کراچی کے ناظم رائو کامران نے ایگزیکٹوکونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں اعتکاف کے لیے قبل ازوقت ہونے والی رجسٹریشن کے باعث انتظامات کا معیار بہتر کرنے میں بہت زیادہ آسانی ہو گی۔

دریں اثنا تحریک منہاج القرآن کراچی کے امیر سید ظفر اقبال نے کہا ہے کہ قرآن حکیم عالم انسانیت کیلیے کتاب ہدایت ہے اور قیامت تک اس کے اسرار ظاہر ہوتے رہیں گے، انھوں نے ان خیالات کا اظہار عمرہ سے واپسی پر تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Load Next Story