ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیلئے کوالیفائی کرلیا

2 بار کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو اس بار براہ راست کوالیفائی نہ کرپانے کا خطرہ درپیش تھا


Sports Desk October 11, 2017
2 بار کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو اس بار براہ راست کوالیفائی نہ کرپانے کا خطرہ درپیش تھا، فوٹو: فائل

BANGALORE: میسی نے ایکواڈور کیخلاف ہیٹ ٹرک کرکے ٹیم کو 3-1 سے جیتا کر 2018 کے لئے ورلڈ کپ میں جگہ دلوا دی۔

لیونل میسی نے جادو جگاتے ہوئے ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں رسائی دلوادی، تجربہ کار اسٹرائیکر نے ایکواڈور کیخلاف ہیٹ ٹرک داغ دی، ان کی ٹیم نے مقابلہ 3-1 سے جیت کر تین قیمتی پوائنٹس سمیٹ لئے جب کہ جنوبی امریکن چیمپئن چلی کو برازیل نے اختتامی کوالیفائر میں شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کردیا، دو بار کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو اس بار براہ راست کوالیفائی نہ کرپانے کا خطرہ درپیش تھا۔

واضح رہے کہ کونمیبل سے ارجنٹائن سے قبل برازیل، یوروگوئے اور کولمبیا نے کوالیفائی کرلیا تھا، پیرو نے پانچویں پوزیشن لیکر پلے آف میں جگہ بنالی جہاں پر اس کا سامنا اوشین چیمپئن نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں